Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / میک ان انڈیا ویک کا 13 فبروری کو ممبئی میں افتتاح

میک ان انڈیا ویک کا 13 فبروری کو ممبئی میں افتتاح

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 13 فبروری کو ممبئی میں میک ان انڈیا ویک کا افتتاح کرینگے ۔ اس بڑے پروگرام میں حکومت کو امید ہے کہ زائد از ایک ہزار کمپنیاں اور تقریبا 60 ممالک کے وفود شرکت کرینگے ۔ ڈی آئی پی پی سکریٹری امیتابھ کانت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میک ان انڈیا ویک کے آغاز کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں ۔ اس ہفتہ کا 13-18 فبروری تک ممبئی میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ویک کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کرینگے ۔ اس میں تخلیق ‘ ڈیزائین اور دورانیہ پر توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ویک کا اصل مقصد یہ ہے کہ ملک میں مزید راست بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ میک ان انڈیا مہم کے اعلان کے بعد سے ہندوستان میں خاطر خواہ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ گذشتہ 17 مہینوں میں جو سرمایہ کاری ہوئی ہے وہ سابقہ 17 مہینوں سے 35 فیصد زیادہ ہے ۔ امیتابھ کانت نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار برادری نے اس مہم پر بڑھتے ہوئے اعتماد و بھروسہ کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکٹرانکس ‘ آٹو موٹیوز ‘ فوڈ پراسیسنگ ‘ ٹیکسٹائیل و گارمنٹ ‘ قابل تجدید توانائی اور تعمیرات جیسے شعبہ جات میں سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ فاکس کان ‘ زینتھ ‘ آکئی اور دوسری کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے آگے آگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT