Sunday , November 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / میک اپ کی معمولی غلطیاں …!

میک اپ کی معمولی غلطیاں …!

برش صاف رکھیں:برش کا دھونا انہیں کاموں میں سے ایک ہے جو آپ کو کرنا چاہئے، لیکن ان کیلئے کسی تردد کی ضرورت نہیں، اگر آپ اپنے برشوں کو بہتر طور پر صاف نہیں کرتیں تو بیکٹیریا کو دعوت دے رہی ہیں۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے تمام برش ضرور صاف کریں۔
زیادہ کنڈیشنر بالوں کیلئے نقصاندہ:کچھ خواتین اپنے بالوں پر کنڈیشنر شیمپو کی طرح ملنے کی عادتی ہوتی ہیں، لہٰذا بالوں کے اوپر والے حصے پر دھیان دینا چاہئے۔
گردن پر بھی توجہ دیں:چہرے کی طرح گردن کو بھی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ گردن کی جلد انتہائی حساس ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ کی متقاضی ہوتی ہے۔
اطمینان سے میک اپ کریں : جب آپ اپنے چہرے پر میک اپ کرنے سے پہلے موائسچرائزر استعمال کرتی ہیں تو اس وقت جلد کو خشک ہونا چاہئے لہٰذا فاونڈیشن لگانے سے پہلے کچھ دیر رک جائیں آپ کو میک اپ کے کچھ کاموں میں تیزی سے کام نہیں لینا چاہئے کیونکہ دوران میک اپ کئے جانے والے صبر سے جو نتائج سامنے آتے ہیں وہ کافی بہتر ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT