Monday , May 28 2018
Home / ہندوستان / میگھالیہ اسمبلی میں سنگما نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

میگھالیہ اسمبلی میں سنگما نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

شیلانگ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ اسمبلی میں آج چیف منسٹر میگھالیہ سی سنگما نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں حاصل کرلی ہے جہاں اُن کی تائید میں 35 ووٹ ڈالے گئے۔ دوسری طرف مخالفت میں بھی 20 ووٹ پڑے۔ جبکہ ایک ووٹ کو مسترد کردیا گیا اور اسی طرح ایک رکن اسمبلی غیر حاضر رہے۔ جبکہ اسمبلی اسپیکر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قائد اپوزیشن مکل سنگما نے دو نشستوں سے مقابلہ کیا تھا اور دونوں جگہ سے اُنھوں نے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT