Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / میگھالیہ اور تریپورہ میں جاریہ ماہ اسمبلی انتخابات !

میگھالیہ اور تریپورہ میں جاریہ ماہ اسمبلی انتخابات !

شیلانگ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں جاریہ مہینے منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے 45 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ میگھالیہ کی 60 رکنی اسمبلی کے لئے جاریہ ماہ کی 27 تاریخ کو انتخابات مقرر ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست میں سابق کانگریسی وزیر اے ایل ہیک اور سابق این سی پی ریاستی صدر سنبور شلائی اور 8 دیگر سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر شیبون لنگدوہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے 27 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی قطعی فہرست جاری کی ہے جس میں دو خواتین کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ ان میں بی جے پی ریاستی مہیلا مورچہ کی صدر پیلسی سمیتنگ اور میرین میرنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ارکان جنھوں نے 2013 ء میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور شکست ہوگئی تھی انھیں بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ اس سلسلہ کی دوسری فہرست جس میں مزید 15 امیدواروں کے نام شامل کئے جائیں گے، جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ دوسری طرف تریپورہ میں 18 فروری کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 320 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ جن میں سے 307 امیدواروں کے کاغذات کو قبول کرلیا گیا ہے۔ اڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر دیہاشش موڈک نے کہاکہ بعض امیدواروں کے پرچہ نامزدگی تکنیکی وجوہات کی بناء مسترد کردی گئی ہے۔ جس میں ایفیڈویٹ کا عدم ادخال اور چند کیسیس شامل ہیں۔دوسرے ایڈیشنل سی ای او نے کہاکہ انتخابی تیاریوں کے لئے 8 میں سے 5 اضلاع کے لئے متعلقہ آفیسر کی تربیتی عمل مکمل کرلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT