میگھالیہ اور میزورم میں ترقیاتی پراجکٹس کا وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج افتتاح

شیلانگ ؍ آئزول ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی میزورام اور میگھالیہ میں کل مختلف پراجکٹس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شمال مشرقی ہند میں ترقی کے سفر کو تازہ جہت ملے گی۔ اپنے دورہ سے قبل اپنے ٹوئیٹر پر انہوں نے تحریر کیا کہ شمال مشرقی ہند کی جانب سے میزورم اور میگھالیہ میں نئے ترقیاتی پراجکٹ کیلئے انہیں مدعو کیا گیا ہے۔ ان پراجکٹس سے شمال مشرقی ہند کی ترقی کو ایک نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کل آئزول میں ٹوئیریل ہائیڈرو پاور پراجکٹ قوم کے نام معنون کریں گے۔

ایودھیا تنازعہ کی عدالت سے باہر یکسوئی مثالی : روشی شنکر
کولکتہ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے بانی سری سری روی شنکر نے آج کہاکہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد ایودھیا تنازعہ کی عدالت سے باہر یکسوئی اس مسئلہ کا بہترین حل ہے۔ وہ اس سلسلہ میں اس مقدمہ کے تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ تنازعہ کی عدالت سے باہر یکسوئی مثالی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوستی کے ذریعہ ہم جو کچھ حاصل کرسکتے ہیں دشمنی کے ذریعہ نہیں کرسکتے۔ مذہبی رہنما نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام افراد سے (مقدمہ کے فریقین) سے عدالت کے باہر تنازعہ کی یکسوئی کی اپیل کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT