Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / میگھالیہ :سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات کے اعلان کالزوم

میگھالیہ :سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات کے اعلان کالزوم

شیلانگ 7 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت میگھالیہ کی جانب سے اپنے ہر ملازم کیلئے یہ لازمی کردیا جائیگا کہ وہ اپنے اور اپنے سارے خاندان کے اثاثہ جات کا اعلان کریں۔ اس قانون کا ارکان اسمبلی اور ایم ڈی سیز پر بھی اطلاق ہوگا ۔ چیف منسٹر مکل سنگما نے کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے میگھالیہ عوامی خدمت گذاروں کے قوانین 2016 کو منظوری دیدی ہے جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین اور ارکان اسمبلی وغیرہ کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ اپنے اور اپنے سارے خاندان کے اثاثہ جات کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ان قوانین کو نوٹیفائی کردیا جائیگا ہر سرکاری ملازم پر پابندی عائد ہوجائیگی کہ وہ اپنے اثاثہ جات کا اعلان کردے ۔ اگر یہ لوگ کہیں سرمایہ کاری بھی کرتے ہیں تو اس کی بھی تفصیلات سے انہیں واقف کروانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا چیف منسٹر پر بھی اطلاق ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق خود مختار ضلع کونسلوں کے ارکان پر بھی ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT