Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / میگھالیہ میں آرٹ آف لیونگ کے دو رکن گرفتار

میگھالیہ میں آرٹ آف لیونگ کے دو رکن گرفتار

شیلانگ، 22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ پولیس نے بنگلہ دیش کی ممنوعہ ہنی ٹریپ نیشنل لبریشن کونسل(ایچ این ایل سی) کے لیڈروں سے ملاقات کرنے کی کوشش کے الزام میں آرٹ آف لینگ کے دو اراکین کو گرفتار کیا ہے ۔ ایک پولیس افسر نے آج یہاں بتایا کہ آرٹ آف لیونگ کے اراکین کھارو لامسلانک پریات اور سمیر جولی کو کل ہندستان۔بنگلہ دیش کی سرحد پر ایک جانچ چوکی کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں بنگلہ دیش جانے کی فراق میں تھے اسی دوران انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ویسٹ جینتیا ہلس ضلع کے انچارج پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک سائم نے کہاکہ آرٹ آف لیونگ کے ان اراکین کی آج ایچ این ایل سی باغیوں کے ساتھ میٹنگ ہونے والی تھی۔
مسٹر سائم نے کہا کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں دونوں نے بنگلہ دیش جانے کے مقصد کے بارے میں نہیں بتایا لیکن تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ایچ این ایل سی کے تشہیری سکریٹری سینکوپر لونگٹرا اور دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ دونوں قریبی رابطہ بنائے ہوئے تھے ۔

 

آرٹ آف لیونگ ارکان امن مشن پر تھے : روی شنکر
شیلانگ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آرٹ آف لیونگ نے آج کہا کہ ہند-بنگلہ دیش سرحد کے قریب میگھالیہ میں جن دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھانے کیلئے امن مشن پر تھے ۔ میگھالیہ پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کل آرٹ آف لیونگ کے ارکان کھارو لامسلانک پریات اور سمیر جولی کوہند-بنگلہ دیش کی سرحد پر ایک چیک پوسٹ کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔ آرٹ آف لیونگ کے مواصلات محکمہ کے ایک رکن مانسی دھرمراج نے کہاکہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے سینئر ساتھی سمیرجولی اور کھارو لامسلانک پریات راستے سے بھٹک گئے۔
نوجوانوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں انہیں واپس لانے کے لئے ایک امن مشن پر وہاں تھے ”۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT