Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / میگھالیہ میں بیف پر امتناع عائد نہیں کیا جائیگا : بی جے پی

میگھالیہ میں بیف پر امتناع عائد نہیں کیا جائیگا : بی جے پی

شیلانگ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ میگھالیہ میں بیف پر امتناع عائد نہیں کیا جائیگا ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی اس مسئلہ پر عوام کو گمراہ کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر شیبون لنگڈوہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے میگھالیہ میں بیف پر کوئی امتناع عائد نہیں کیا ہے ۔ 23 مئی کو جو اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اس کا مقصد صرف مویشی منڈیوں میں قاعدہ قانون لاگو کرنا تھا ۔ بی جے پی ترجمان جے اے لنگڈوہ نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بیف پر کوئی امتناع عائد نہیں کیا جائیگا ۔ مویشیوں کا مسئلہ ریاستی ہے اور اس پر کوئی بھی فیصلہ کرنا ریاستی حکومتوں کا کام ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں بیف پر پابندی عائد نہیں کی جائیگی ۔ اس پر عوام گمراہ نہ ہوں۔

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے
24 اکٹوبر تک بند
لکھنؤ 20 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی بہترین شاہراہوںمیں شامل لکھنو آگرہ ایکسپریس وے پر 24 اکتوبر کوفضائیہ کے جنگی جہازوں کو اتارنے کے پیش نظر آج سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے ۔ایئر فورس کے مطابق، 24 اکتوبر کو 10 بجے سے جنگی طیارے سکھوئی ، جیگوار اور مگ کے ساتھ ایم آئی 17 اتارے جائینگے ۔ شاہراہ پر ٹرانسپورٹ ایر کرافٹ ہرکیولس سی-17 کی لینڈنگ کی جائیگی ۔جہازوں کو اتارنے کی تیاری کے پیش نظر آج سے 24 اکتوبر تک ایکسپریس وے پر ٹریفک کو بند کر دیا گیا ۔یہ ایکسپریس وے سابق چیف منسٹر اکھلیش کا ڈریم پروجکیٹ سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے اکثر اس کا ذکر اپنے انتخابی جلسوں میں بھی کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT