Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / میگھالیہ میں حکومت تشکیل دینے کانگریس کی کوشش

میگھالیہ میں حکومت تشکیل دینے کانگریس کی کوشش

احمد پٹیل اور کمل ناتھ شیلانگ روانہ ، آزاد امیدواروں سے مشاورت
نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : کانگریس نے میگھالیہ میں حکومت تشکیل دینے کی کوشش شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں اپنے اعلیٰ قائدین کو شیلانگ روانہ کردیا ہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں کا تریپورہ اور ناگالینڈ میں شکست کے بعد میگھالیہ پر توجہ دی جارہی ہے ۔ بی جے پی نے بائیں بازو کے گڑھ تریپورہ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی اور ناگا لینڈ میں حکومت بنانے کے لیے اسے دعوت بھی موصول ہوئی ۔ تمام 3 ریاستوں میں 59 نشستوں پر انتخابات ہوئے مختلف وجوہات کے باعث ان تمام میں ریاستی اسمبلیوں کے 60 رکنی ایوان کے نتائج کااعلان کیا گیا ۔ کانگریس کو میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی کا موقف حاصل ہے ۔ جس کو 21 نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔ پارٹی کے سینئیر قائدین احمد پٹیل اور کمل ناتھ کو شیلانگ روانہ کیا گیا ہے جہاں وہ حکومت تشکیل دینے کے لیے آزاد امیدواروں سے امکانی اتحاد کی کوشش کرلیں گے ۔ کانگریس نے تریپورہ اور ناگالینڈ میں ایک بھی نشست حاصل نہیں کی ۔ اس شکست کے بارے میں پارٹی نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ پارٹی صدر راہول گاندھی ملک سے باہر ہیں کانگریس نے راہول گاندھی کے دورہ اٹلی کی مدافعت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT