Friday , May 25 2018
Home / Top Stories / میگھالیہ میں سنگما اور ناگالینڈ میں ریو کی حلف برداری

میگھالیہ میں سنگما اور ناگالینڈ میں ریو کی حلف برداری

شیلانگ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے صدر کونراڈ سنگما کو گورنر گنگا پرساد نے میگھالیہ کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا۔ گورنر نے راج بھون میں منعقدہ تقریب میں 11 وزراء کو بھی عہدہ کا حلف دلایا۔ مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے صدر امیت شاہ، منی پور کے چیف منسٹر این بیرن سنگھ اور بی جے پی کے قومی ترجمان نلین کوہلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سنگما فی الحال حلقہ اسمبلی تورا کے رکن لوک سبھا ہیں۔ این پی پی کے صدر نے اتوار کو گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے 60 رکنی اسمبلی میں 34 ارکان اسمبلی کی تائید سے تشکیل حکومت کا ادعا پیش کیا تھا۔ میگھالیہ میں معلق اسمبلی تشکیل پائی تھی جس میں کانگریس 21 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے اُبھری تھی۔کوہیما سے موصولہ اطلاع کے بموجب این ڈی پی پی کے سینئر قائد نیفیوریو کو آج میگھالیہ کا نیا چیف منسٹر منتخب کرلیا گیا۔ ان کی حلف برداری 8 مارچ کو ہوگی ۔ گورنر پی پی آچاریہ نے انہیں 16 مارچ تک اکثریت ثابت کرنے کی مہلت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT