Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / میگھالیہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی

میگھالیہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی

شیلانگ ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں کل شام عسکریت پسندوں کے بم دھماکہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ساؤتھ گارو ہلز ڈسٹرکٹ میں پیش آیا ۔ زخمی پولیس ملازمین کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ضلع پولیس سربراہ مکرڈور سیام نے بتایا کہ گارو نیشنل لبریشن آرمی کے عسکریت پسندوں نے علاقہ جاڈی گیتم میں ایک سڑک کنار

شیلانگ ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ میں کل شام عسکریت پسندوں کے بم دھماکہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ ساؤتھ گارو ہلز ڈسٹرکٹ میں پیش آیا ۔ زخمی پولیس ملازمین کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ضلع پولیس سربراہ مکرڈور سیام نے بتایا کہ گارو نیشنل لبریشن آرمی کے عسکریت پسندوں نے علاقہ جاڈی گیتم میں ایک سڑک کنارے ایک طاقتور دھماکو آلہ نصب کردیا تھا جسکی زد میں آکر 5 پولیس ملازمین زخمی اور پولیس گاڑی تباہ ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ گارو ہلز میں بارڈر سیکوریٹی فورس کے دستوں کو اتارنے کے بعد پولیس عملہ پر یہ حملہ کیا گیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے مہم شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT