Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / میگی نوڈلس میں قابل اعتراض جز نہیں : ممتابنرجی

میگی نوڈلس میں قابل اعتراض جز نہیں : ممتابنرجی

کولکتہ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہاکہ میگی نڈولس میں ان کی ریاست کی تجربہ گاہ جانچ میں کوئی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوسکی تاکہ کوئی کارروائی کی جاسکے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میگی نوڈلس کی مرکزی اور ریاستی لیباریٹریز میں جانچ کی گئی ہے لیکن تاحال ان میں کوئی

کولکتہ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہاکہ میگی نڈولس میں ان کی ریاست کی تجربہ گاہ جانچ میں کوئی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوسکی تاکہ کوئی کارروائی کی جاسکے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میگی نوڈلس کی مرکزی اور ریاستی لیباریٹریز میں جانچ کی گئی ہے لیکن تاحال ان میں کوئی مضر جز دریافت نہیں ہوا۔ ریاستی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ اسے کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آئی۔تاہم مرکزی حکومت سے میگی نوڈلس کی فروخت پر امتناع کا مراسلہ حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT