میگی نوڈلس پر پابندی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی پر سماعت

ممبئی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام) کثیر قومی کمپنی نیسلے انڈیا لمیٹیڈ نے آج میگی نوڈلس کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے ہندوستانی مارکٹ میں اس پر پابندی عائد کرنے سے متعلق فوڈ اتھاریٹیز کے حکم کو ممبئی ہائی کورٹ میں چلینج کیا ہے جس کی عرضی پر کل سماعت ہوگی۔ کمپنی کے وکیل نے جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس بی آر کولہ حوالہ کی ڈیویژن بنچ کے روبرو ایک در

ممبئی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام) کثیر قومی کمپنی نیسلے انڈیا لمیٹیڈ نے آج میگی نوڈلس کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے ہندوستانی مارکٹ میں اس پر پابندی عائد کرنے سے متعلق فوڈ اتھاریٹیز کے حکم کو ممبئی ہائی کورٹ میں چلینج کیا ہے جس کی عرضی پر کل سماعت ہوگی۔ کمپنی کے وکیل نے جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس بی آر کولہ حوالہ کی ڈیویژن بنچ کے روبرو ایک درخواست نظر ثانی پیش کی ہے جس میں دہلی اور مہاراشٹرا میں اتھاریٹیز کے جاری کردہ امتناعی احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس معاملہ کی فی الفور سماعت کی جائے کیونکہ فوڈ ریگولیٹری کے احکامات سے کمپنی زبردست نقصان سے دوچار ہے جبکہ ان احکامات میں نیسلے انڈیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ میگی نوڈلس میں مضر صحت سیسہ کی مقدار حد سے زیادہ پائی جانے کے پیش نظر مارکٹ سے یہ پراڈکٹس ہٹادیئے جائیں۔ نیسلے کمپنی نے ہائیکورٹ سے یہ گذارش کی ہے کہ5جون کو جاری کردہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا کے امتناعی احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ احکامات غیرقانونی محرکات پر مبنی اور فطری انصاف کے خلاف ہیں۔

تہاڑ جیل میں قیدی کی موت
نئی دہلی۔/11جون، ( سیاست ڈاٹ کام) ہائی سیکورٹی تہاڑ جیل میں آج ایک 32سالہ قیدی مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ جیل حکام نے بتایاکہ متوفی قیدی کی بحیثیت پراجیت شناخت کرلی گئی ہے جس کی نعش آج صبح جیل نمبر 8 میں پائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے، لیکن اس کے جسم پر چاقو کے نشانات پائے گئے۔ سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیل کے احاطہ میں متوفی قیدی کی کسی دوسرے قیدی کے ساتھ دشمنی تھی جس کے باعث اسے ماردیا گیا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT