Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / ’’میں اب اور زیادہ مسکراؤں گا ‘‘: مودی

’’میں اب اور زیادہ مسکراؤں گا ‘‘: مودی

’’مجھے 125 کروڑ ہندوستانیوں سے بہت طاقت ملتی ہے‘‘

نئی دہلی۔22جولائی(سیاست ڈاٹ کام)ہفتہ بھر کی مصروفیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج تناؤ سے آزاد اور خوش مزاج دکھائی دیئے اور انہوں نے اپنی حمایتیوں یقین دہانی کرائی کہ وہ اب اور ”زیادہ مسکرائیں گے ”اور کہا کہ 125 کروڑ ہندوستانیوں سے انہیں بہت طاقت ملتی ہے ۔ٹوئٹر پر ممبئی کی ایک خاتون شلپی اگروال نے مودی سے ایک معصوم سی اپیل کی ‘ صرف ایک بات مودی جی، آپ کو اور زیادہ مسکرانا چاہئے ،باقی سب مست ہے ”۔مودی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ”آپ کا مشورہ قبول کیا”۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اِسمائلی بھی پوسٹ کی۔اس پر شلپی کے دوستوں اور جاننے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگ گیا۔ایک دوست نے کہا کہ مبارک ہو۔شلپی آپ کو ‘سب سے طاقتور وزیر اعظم’ نے جواب دیا ہے ۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں 60-70سال کی عمر میں بے انتہا محنت کی ستائش کئے جانے پر جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا 125 کڑور ہندوستانیوں کا آشیرواد بہت طاقت دیتا ہے ۔میرا پورا وقت ملک کیلئے ہی ہے ”۔شوبھا شیٹی نامی خاتون کے ایک پیغام میں مودی کو ‘کرم یوگی’ کہا گیا تو مودی نے اس کے جواب میں لکھا ”آپ کے ان الفاظ کا شکریہ”۔مودی نے ٹوئٹر پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کو ان کے جنم دن کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔

TOPPOPULARRECENT