Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / میں اتنے دنوں میں اردو سیکھ گیا لیکن تم کیچ پکڑنا نہیں سیکھے

میں اتنے دنوں میں اردو سیکھ گیا لیکن تم کیچ پکڑنا نہیں سیکھے

کراچی ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ایس ایل فائنل میں آخری اوور میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی دلچسپ صورتحال میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب فائنل سے قبل تک پی ایس ایل3 کے ہیرو کامران اکمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ایک اونچا کیچ چھوڑ دیا، جس پر چند کھلاڑیوں نے کہا کہ کامران اکمل نے کیچ نہیں بلکہ میچ گنوادیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کی 3 وکٹیں یکے بعد گرنے کے بعد دباؤ بڑھ گیا تھا اور اگر یہ کیچ چھوٹا نہ ہوتا تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ آصف علی نے میچ میں نئی زندگی ملنے کے بعد 3چھکے لگا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ٹرافی کے حصول میں بھرپور مدد کی۔میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان نے ازراہ مذاق کامران اکمل کو کہا کہ چند دنوں میں ،میں نے پشتو اور اردوزبان سیکھ لی تم نے اتنا عرصہ کرکٹ کھیل کر کیچ پکڑنا نہیں سیکھا،تاہم انہوں نے ٹیم کیلئے کامران اکمل کی گزشتہ کارکردگی کی تعریف کی۔وہ اس ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے نمبر کے کھلاڑی رہے تاہم ٹیم کے کوچ مکی آرتھرنے بھی یہی کہا ہے کہ کامران اکمل بیٹسمین کی حد تک تو ٹھیک ہیں لیکن سرفرازاحمد کی وکٹ کیپر کی حیثیت سے ٹیم میں موجودگی کی صورت میں کامران کی ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی۔

TOPPOPULARRECENT