Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / میں اور میری بہن نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا : راہول

میں اور میری بہن نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا : راہول

سنگاپور ۔ /11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ وہ اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے اپنے والد راجیو گاندھی کے قاتلوں کو مکمل طور پر معاف کردیا ہے ۔ سنگاپور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی دادی اندرا گاندھی اور والد راجیو گاندھی کا قتل غلط طاقتوں کی کارروائی تھی ۔ قوم کیلئے انجام دیئے گئے خدمات کے عوض انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اور ان کی بہن پرینکا نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کیا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہم بہت ہی غمزدہ تھے ۔ کئی سالوں تک ہمیں تکلیف پہونچتی رہی لیکن اب ہم نے انہیں معاف کردیا ہے ۔ راجیو گاندھی کو /21 مئی 1991 ء کو ٹاملناڈو میں ایک خاتون خودکش بمباربردار نے حملہ کرکے ہلاک کیا تھا جبکہ اندرا گاندھی کو 1984 ء میں ہلاک کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT