Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / میں اور وجئے وکٹ پر ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا

میں اور وجئے وکٹ پر ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا

ڈرامائی شکست کے بعد ویراٹ کا اظہار خیال

ڈرامائی شکست کے بعد ویراٹ کا اظہار خیال
اڈیلیڈ۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں پہلے ٹسٹ میں ٹیم کی ڈرامائی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مرلی وجئے اور وہ اگر وکٹ پر موجود ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔ مرلی وجئے جو کہ 99رنز پر آؤٹ ہوئے اور جب ویراٹ کوہلی سے ان کے آؤٹ ہونے کو مقابلہ کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں ہوسکتا ہے کہ یہیں سے ٹیم کے حالات مشکل ہونے شروع ہوئے ۔ کوہلی نے کہا کہ وہ اور وجئے اگر مزید 40رنز بناپاتے تو مقابلہ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔ اہم موقع پر خود کے آؤٹ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ دراصل اس گیند کو کسی اور مقام پر کھیلنا چاہتے تھے لیکن وکٹ میں موجود ٹرن کی وجہ سے گیند سیدھا فیلڈر کے ہاتھ میں گئی ۔

ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیائی اسپنر نیتھن لیون کی بولنگ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حریف آف اسپنر نے وکٹ پر صحیح مقامات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں گیندیں ڈالی ‘ جہاں سے وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوتا ہے ۔ کارگذار کپتان نے پہلی اننگز میں 115اور دوسری اننگز میں 141رنز اسکور کئے اور کہا کہ وہ مقابلے میں کامیابی کے خواہاں تھے لیکن شکست کے باوجود انہیں کوئی افسوس نہیں ہے ‘ کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو گذشتہ رات ہی کہہ دیا تھا کہ جو کچھ بھی نشانہ حاصل ہوگا اُس کے تعاقب میں بیٹنگ کی جائے گی ۔ کوہلی نے آسٹریلیائی ٹیم کو مبارکباد دی جو کہ آنجہانی فلپ ہیوز کیلئے اس مقابلہ میں کامیابی کی خواہاں تھی ۔

TOPPOPULARRECENT