Friday , December 15 2017
Home / تفریح / میں اپنا راستہ خود بنانے پر یقین رکھتا ہوں:شاہ رخ

میں اپنا راستہ خود بنانے پر یقین رکھتا ہوں:شاہ رخ

ممبئی، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی بھی تقلید نہیں کرتے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں’ فالو‘ کریں۔ شاہ رخ نے کہا ’’ میں اپنا راستہ خود بنانے پر یقین رکھتا ہوں اور اسی لئے میں خطرہ مول لینے سے بھی نہیں ڈرتا۔ میں نے سب سے مہنگی فلم بنائی ہے جبکہ مجھے پتہ تھا کہ وہ فلاپ ہوجائے گی۔ (شاید شاہ رخ را ۔ ون کی بات کررہے ہیں) لیکن میں سوچتا ہوں کہ اگر میں دوسروں کو فالو کروں گا تو میرا شاہ رخ خان ہونے کا کیا فائدہ۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میں اپنے کیریئر کے آغاز میں اس لئے جوکھم لیتا تھا کیونکہ میرے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا اور اب میں سوچتا ہوں کہ میرے پاس اتنا زیادہ ہے کہ اگر میں چاہوں تو بھی یہ مجھ سے دور نہیں ہوسکتا۔ اس لئے میں جو کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT