Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / میں اپنی پیس کی وجہ سے ٹیم میں ہوں ‘ اومیش یادو

میں اپنی پیس کی وجہ سے ٹیم میں ہوں ‘ اومیش یادو

ناگپور 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ونڈے کپتان ایم ایس دھونی نے بنگلہ دیش میں شکست کے بعد بالواسطہ طور پر فاسٹ بولر اومیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بعض موقعوں پر اچھی بولنگ نہیں کی گئی تھی تاہم خود اومیش یادو کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے ایک اثاثہ ہیں اور فاسٹ بولنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنان

ناگپور 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ونڈے کپتان ایم ایس دھونی نے بنگلہ دیش میں شکست کے بعد بالواسطہ طور پر فاسٹ بولر اومیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بعض موقعوں پر اچھی بولنگ نہیں کی گئی تھی تاہم خود اومیش یادو کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے ایک اثاثہ ہیں اور فاسٹ بولنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اومیش یادو نے حالانکہ دھونی کے ریمارکس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کرتے ہوئے لائین اینڈ لینتھ برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین فاسٹ بولر کیلئے غلطی کا امکان کم سے کم ہوتا ہے ۔ کسی فاسٹ بولر کیلئے استقلال کے ساتھ تیزی برقرار رکھنا اور لائین اینڈ لینتھ برقرار رکھنا آسان نہیںہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر میڈیم فاسٹ بولرس اپنی لائین و لینتھ برقرار رکھ لیتے ہیں ایسا کرنا ان کیلئے آسان ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ فاسٹ بولر کی رفتار کی وجہ سے زیادہ رنز بنائے جاسکتے ہیں۔ وہ بولنگ کرتے ہوئے نئے تجربے کرتے رہتے ہیںاور جب یہ تجربہ کارکرد نہیں ہوتے تو ان کے خلافرنز بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بولر ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے ۔ وہ مستیفض الرحمن کی طرح نہیں ڈال سکتے اور مستفیض بھی ان کی طرح بولنگ نہیں کرسکتے ۔ ان کا بولنگ ایکشن اور انداز بھی الگ ہے جو دوسروں سے میل نہیں کھاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی رفتار اور پیس کی وجہ سے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اومیش یادو اسپورٹس جرنلسٹس اسوسی ایشن آف ناگپور میں ایک تہنیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اومیش یادو ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے ۔ انہیں ورلڈ کپ میں 18 وکٹیں ملی تھیں۔ انہوںنے بنگلہ دیش کی شکست کے تعلق سے کہا کہ شکست کی کوئی ایک وجہ کو پکڑنا اسان نہیں ہوتا ۔ ہم گذشتہ آٹھ تا دس ماہ سے مسلسل کھیل رہے تھے ایسے میں تھکن کا اثر بھی ہوسکتا ہے ۔ اومیش یادو نے کہا کہ ٹیم بنگلہ دیش میں یقینی طور پر اور بھی بہتر مظاہرہ کرسکتی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT