Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / میں بھی ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و مارشلس کے حملہ میں زخمی ہوا

میں بھی ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و مارشلس کے حملہ میں زخمی ہوا

صدر نشین قانون ساز کونسل پر حملہ کی تردید ۔ جو کچھ ہوا محض اتفاق تھا ۔ کے وینکٹ ریڈی
حیدرآباد۔ 12مارچ ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے حملہ کرنے کی تردید کی اور کہا کہ حکمراں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی اور مارشلس کے حملہ میں وہ اور کانگریس کے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی زخمی ہوئے ۔ مارشلس نے کانگریس ارکان اسمبلی کے خلاف غنڈوں جیسا برتاؤ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیر کو آئے زخم میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں ٹی آر ایس نے ایک دن قبل ہی انہیں ٹارگٹ بنانے کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل کیا ‘ ہمیں مشتعل کرکے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔ احتجاج کرنا اور پوڈیم کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کرنا ارکان اسمبلی کے حقوق میں شامل ہیں ۔ کانگریس ارکان جیسے ہی اپنی نشستوں سے اٹھے 50سے زائد مارشلس پہنچ کر ہمار راستہ روک دیا ‘ ہم آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ہمیں ڈھکیل دیا گیا جس سے وہ اور رام موہن ریڈی زخمی ہوگئے ‘ بطور احتجاج انہوں نے ہیڈ فون پھینکا جس میں سوامی گوڑ زخمی ہوگئے ۔ وہ صدرنشین کونسل کا احترام کرتے ہیں انہیں زخمی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے جو کچھ ہوا وہ محض اتفاق ہے مگر حکمراں ٹی آر ایس اس کو حملہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ گورنر مقررہ وقت سے پانچ منٹ تاخیر سے پہنچے اوپر سے ان کا خطبہ مایوس کن تھا ‘ یہ ٹی آر ایس کا آخری بجٹ ہے جس میں کسانوں ‘ بیروزگار نوجوانوں ‘ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے توقع کے مطابق کچھ بھی دکھائی نہیں دیا ۔ گورنر کا 25منٹ پر مشتمل خطبہ کورا کاغذ کا ٹکڑا ہے ۔حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو مایوس کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT