Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / میں بی جے پی کا بھگوان ہوں : لالو

میں بی جے پی کا بھگوان ہوں : لالو

پٹنہ ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے آج ٹوئٹ کرکے خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بھگوان بتایا۔ مسٹر یادو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ میں بھاجپا والوں کا بھگوان ہوں، میرے نام کی مالا جپے بغیر ان کے دن کا آغاز نہیں ہوتا، کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ یہ خوابوں میں بھی میرے ہی درشن کرتے ہیں۔ اس کے قریب دو منٹ کے بعد ہی مسٹر یادو نے دوسرا ٹوئٹ کیا، بھاجپا والے بولتے ہیں لالو کچھ بھی نہیں، کچھ بھی نہیں تو کیوں چوبیس گھنٹے یاد رکھتے ہو۔‘ غور طلب ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے کل مسٹر یادو پر خوب بیان بازی کی تھی۔ بی جے پی رہنماؤں نے کہا تھا کہ مسٹر یادو بہار کی سیاست میں اب کچھ بھی نہیں ہیں۔ عوام اب ان سے بھڑک گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT