Thursday , December 13 2018

میں بے بس نہیں ہوں ، بااثر وزیر خارجہ ہوں : سشما سوراج

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’میں بے بس نہیں ہوں ، میں ایک انتہائی بااثر وزیراُمور خارجہ ہوں ‘‘۔ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کو اُس وقت یہ جواب دیا جب سری لنکا میں ماہی گیروں کا مسئلہ اُٹھایا گیا ۔ راجیو شکلا (کانگریس ) نے کہا کہ وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے کا یہ تبصرہ کہ ’’مداخلت کاروں کو گولی مار

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’میں بے بس نہیں ہوں ، میں ایک انتہائی بااثر وزیراُمور خارجہ ہوں ‘‘۔ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کو اُس وقت یہ جواب دیا جب سری لنکا میں ماہی گیروں کا مسئلہ اُٹھایا گیا ۔ راجیو شکلا (کانگریس ) نے کہا کہ وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے کا یہ تبصرہ کہ ’’مداخلت کاروں کو گولی مار دی جائے گی ‘‘ ہندوستانی ماہی گیروں کے پس منظر میں اُس وزیر پر طمانچہ ہے جنھیں صدر امریکہ براک اوباما کے دورہ کے موقع پر شہ نشین تک آنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ اُن کا اشارہ اوباما کے حالیہ دورہ ہند کی طرف تھا ۔ انھوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال مئی میں تقریب حلف برداری میں پڑوسی ممالک کے سربراہان کا سرخ قالین پر استقبال کیا اُس کے بعد سے وہ سب ہندوستان کی پرواہ بالکل نہیں کررہے ہیں ۔ سشما سوراج نے اس کے جواب میں کہاکہ وہ بے بس نہیں ہے ۔ نائب صدرنشین پی جی کورین لفظ ’’بے بس ‘‘ کو ریکارڈ سے حذف کرنا چاہتے تھے لیکن سشما سوراج نے کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ شکلا کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہاکہ وہ بے بس نہیں اور ایک بااثر وزیر خارجہ ہیں۔ صدر اوباما کے دورہ کے موقع پر وہ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور اُن کی نشست وہیں تھی جہاں ہونی چاہئے ۔ آپ اُس وقت کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT