Thursday , January 24 2019

میں دہشت گرد نہیں ہوں سشیل مودی کو تیج پرتاپ کی تسلی

پٹنہ ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل مودی سے کہا ہے کہ وہ بلاخوف و خطر اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی دہشت گرد یا مجرم نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جبکہ ایک دن پہلے شادی کی تقریب میں گڑبڑ کی دھمکی کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی تھی کہ تقریب کا مقام سکیوریٹی وجوہات کی بنا تبدیل کردیا گیا ہے ۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے جلسہ میں جو کچھ کہا اس کا مقصد سشیل مودی کو نشانہ بنانا نہیں تھا اور وہ اس بات کی طمانیت دیتے ہیں کہ /3 ڈسمبر کو شادی کی تقریب میں ان کے یا آر جے ڈی کارکنوں کی طرف سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT