Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / میں سخت جاں ہوں مجھے توڑنامشکل ، سمرتی ایرانی

میں سخت جاں ہوں مجھے توڑنامشکل ، سمرتی ایرانی

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے کہا کہ میں سخت جاں ہوں مجھے کاٹنا مشکل ہے ۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وہ بہت موٹی ہیں ، میرے ٹکڑے نہیں کئے جاسکتے ۔ 39 سالہ مرکزی وزیر نے جو تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کے الزامات کے بشمول کئی تنازعات کا شکار ہیں کہا کہ انہیں یکا و تنہا کردینے کی باتیں ہور

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے کہا کہ میں سخت جاں ہوں مجھے کاٹنا مشکل ہے ۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وہ بہت موٹی ہیں ، میرے ٹکڑے نہیں کئے جاسکتے ۔ 39 سالہ مرکزی وزیر نے جو تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کے الزامات کے بشمول کئی تنازعات کا شکار ہیں کہا کہ انہیں یکا و تنہا کردینے کی باتیں ہورہی ہیں جب کہ میں اس طرح کی خبروں کو مسترد کرتی ہوں اور یہ کہ ان کی وزارت کی رپورٹس آر ایس ایس کو بھیجی جارہی ہے یہ بھی غلط ہے ۔ اگر آپ ان تمام خبروں اور مضامین کو دیکھیں تو پتہ چلے گا یہ تمام مضامین کٹ اور کاپی پیسٹ کا کام ہے ۔ ان مضامین میں مسائل ذاتی نوعیت کے ہیں ۔ میرے خلاف جو کچھ باتیں پھیلائی جارہی ہے وہ ذاتی مخاصمت کا نتیجہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT