Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / میں عظیم بیٹسمین ہوں:گیل

میں عظیم بیٹسمین ہوں:گیل

ڈھاکہ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے اوپنرکرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاندار سنچری بنانے کے بعد خود کو دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی قرار دینے لگے ہیں۔گیل نے بی پی ایل کے فائنل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے خلاف فائنل میں ریکارڈ ساز 18 چھکوں کی بدولت 146 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر رنگپور رائیڈرز کو چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فائنل ایک بڑا میچ تھا اور اس میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلانے پر بے حد خوشی ہوئی، بلاشبہ یہ میرے لیے خاص لمحہ ہے اور یہ اننگز میرے کیریئر کی یادگار اننگز میں سے ایک ہے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈان بریڈمین کی کلاس کے بیٹسمین ہونے کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے خود کو ہی دنیائے کرکٹ کا عظیم ترین بیٹسمین قرار دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT