Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / میں مسلمان ہوں ‘ کیا یہی میرا قصور ہے ؟ ۔ سب انسپکٹر عابد خان کا سوال

میں مسلمان ہوں ‘ کیا یہی میرا قصور ہے ؟ ۔ سب انسپکٹر عابد خان کا سوال

رانچی 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر آپ نے عامر خان کی فلم سرفروش دیکھی ہے تو اس میں ایک منظر ہے جس میں عامر خان اور مکیش رشی کے مابین مکالمہ ہوتا ہے ۔ عامر نے اس آئی پی ایس آفیسر کا رول کیا تھا اور وہ کہتے ہیں کہ انہیں کسی سلیم ( مسلم پولیس آفیسر کا کردار ) کی اپنے ملک کو بچانے کیلئے ضرورت نہیں ہے ۔ اسی طرح کا منظر اب جھارکھنڈ کے رانچی میں دورانڈا سب انسپکٹر عابد خان کے ساتھ ہو رہا ہے ۔ ایک منٹ سے زائد کے ایک ویڈیو میں اس سب انسپکٹر کے چہرہ پر کرب اور جذبات دکھائی دیتے ہیں جن کا احساس ہے کہ انہیں اپنے ہی ملک میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور مذہب کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک بی جے پی لیڈر دھیرج راج کا دو دن قبل قتل ہوا تھا ۔ کچھ افراد نے پولیس اسٹیشن پر تین گھنٹوں تک دھرنا دیا ۔ عابد خان قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے ۔ انہوں نے ہجوم کو تھامنے کی کوشش کی لیکن وہ عابد خان کے چیمبر میں گھس آئے اور انہیں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فرقہ وارانہ ریمارک کئے ۔ اس پر عابد برہم ہوگئے اور ہجوم سے سوال کیا کہ کیا وہ اس ملک کے شہری نہیں ہیں ؟ ۔ میں مسلمان ہوں یہ میرا گناہ ہے ‘ یہی گناہ ہے میرا اور کیا گناہ ہے ؟ ۔

TOPPOPULARRECENT