Monday , April 23 2018
Home / دنیا / میں نسل پرست نہیں ہوں : ٹرمپ

میں نسل پرست نہیں ہوں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نسل پرست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیتی اور افریقہ کے بارے میں انہوں نے جو بھی کہا اسے نسل پرستی کی عینک لگا کر نہ دیکھا جائے۔ وائیٹ ہاؤس کے اوول آفس میں انہوں نے امیگریشن اصلاحات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے چھ سینیٹرس کی موجودگی میں ہیتی اور افریقہ کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ بعدازاں اخباری نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ نسل پرست ہرگز نہیں ہیں۔ فلوریڈا میں صدر موصوف اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے کیونکہ نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے بعد ٹرمپ پر ہر گوشہ سے تنقید کی جانے لگی تھی اور موصوف کچھ بوکھلاگئے تھے۔ فلوریڈا میں ٹرمپ کا انٹرنیشنل گولف کورس بھی ہے۔ ٹرمپ نے واضح طور پر اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے ہیتی اور افریقہ کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ البتہ انہوں نے ہیتی اور افریقہ کیلئے سخت موقف اختیار کرنے کا اعتراف کیا۔

TOPPOPULARRECENT