Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / میں نے ابھی کوئی پارٹی قائم نہیں کی : شیوپال یادو

میں نے ابھی کوئی پارٹی قائم نہیں کی : شیوپال یادو

ایٹاوہ ( یو پی ) 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی لیڈر شیوپال یادو نے آج کہا کہ انہوں نے ابھی کوئی پارٹی قائم نہیں کی ہے لیکن وہ 11 مارچ کے بعد تنظیم کو مستحکم کرینگے ۔ 11 مارچ کو یو پی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے ۔ یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی کوئی پارٹی قائم نہیں کی ہے ۔ میں گیارہ مارچ کے بعد پارٹی کی تنظیمی حالت کو مستحکم کرنے پر توجہ دونگا اور دوسرے پارٹی قائدین سے مشورہ کیا جائیگا ۔ شیوپال یادو جسونت نگر حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں نظر انداز کردئے گئے کارکنوں کا وقار بحال کرینگے ۔ انہوں نے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی ۔ انہوں نے 31 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ 11 مارچ کے بعد ایک نئی پارٹی قائم کرینگے اس پر چیف منسٹر اکھیلیش سنگھ یادو نے شدید رد عمل کاا ظہار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT