Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں نے ثانیہ کو کھیل رتن پر کبھی تنقید نہیں کی : اڈوانی

میں نے ثانیہ کو کھیل رتن پر کبھی تنقید نہیں کی : اڈوانی

نئی دہلی ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کے بارے میں اپنے موقف کی غلط ترجمانی ہونے پر افسردہ اسٹار کیوئسٹ پنکج اڈوانی نے آج کہا کہ انھوں نے کسی اسپورٹس پرسن پر کبھی کوئی طنز نہیں کیا اور کھیل رتن ثانیہ مرزا کو حاصل ہونے پر اُن کے تنقیدی ریمارکس کسی کے تخیل کی من گھڑت باتوں کے سوا کچھ نہیں۔ اڈوانی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے ثانیہ کو کھیل رتن حاصل ہونے پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا جبکہ مستحق کیوئسٹ کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کی فہرست سے دور رکھا گیا۔ مگر 13 مرتبہ کے ورلڈ چمپئن کیوئسٹ کا اصرار ہے کہ اُن کے ریمارکس بالکلیہ طور پر غلط مفہوم میں پیش کئے گئے۔ اڈوانی نے کہا، ’’میرے خیال میں ثانیہ نے اپنے ملک کیلئے غیرمعمولی مظاہرہ کیا ہے اور درحقیقت وہ انٹرنیشنل سرکٹ میں لگ بھگ اسی وقت داخل ہوئیں جیسا کہ میں نے زائد از 10 سال قبل کیا تھا۔ اڈوانی کو 2006ء میںکھیل رتن ملا تھا۔

TOPPOPULARRECENT