Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں نے دوسرے گیم میں بہت زیادہ غلطیاں کیں :سائنہ نیہوال

میں نے دوسرے گیم میں بہت زیادہ غلطیاں کیں :سائنہ نیہوال

جکارتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمینٹن اسٹار سائنہ نیہوال نے آج کہا کہ ورلڈ بیڈمینٹن چمپئن شپ کے فائنل میں انہوں نے تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا اور ان سے پہلے گیم میں بہت زیادہ غلطیاں ہوگئیں جن کے نتیجہ میں وہ عالمی خطاب جیتنے کا خواب پورا نہیںکرپائیں ۔ عالمی نمبر 2 سائنہ نیہوال کو فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارن کے خلاف 16 – 21 , 19 – 21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ میچ کے بعد سائنہ نے کہا کہ آج انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین مظاہرہ نہیں کیا ۔ پہلے گیم میں ان سے بہت زیادہ غلطیاں ہوگئیں۔ دوسرے گیم میں انہوں نے حالانکہ ایک موقع پر سبقت حاصل کرلی تھی لیکن یہ فرق بہت تیزی سے ختم ہوگیا اور مارن نے اسکور مساوی کرلیاتھا ۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں میچ میں اہم موقعوں پر صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے تھا ۔ انہیں اپنے فٹنس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور فائنل مقابلوں میں جسمانی فٹنس سے زیادہ ذہنی استحکام اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہیں انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔سائنہ نے کہا کہ انہوں نے دوسرے گیم میں ایک اہم موقع پر ایک آسان غلطی کی جس کے نتیجہ میں اور بھی مشکل ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھیل کی رفتار کو سست کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتی تھیں لیکن پوائنٹس بہت تیزی سے چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں کھیلنے کے تجربہ کیو جہ سے دفاعی چمپئن مارن کو مزید بہتری اور سہولت سے کھیلنے میں مدد ملی ہے ۔ اگر آپ کو ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلنے کا تجربہ ہو تو آپ کیلئے بہت آسان ہوجاتا ہے ۔ ان کی مخالف کھلاڑی خالی ذہن کیساتھ کھیل رہی تھیں اور کامیابی یا شکست کے تعلق سے نہیں سوچ رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT