Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / میں نے شادی نہیں کی ہے اور نہ کروں گی: اوما بھارتی

میں نے شادی نہیں کی ہے اور نہ کروں گی: اوما بھارتی

نئی دہلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میں نے شادی نہیں کی ہے اور اب نہ کوئی گنجائش ہے۔ لوک سبھا میں آج اسپیکر سمترا مہاجن کی زبانی لغزش کے بعد 56 سالہ مرکزی وزیر اوما بھارتی نے یہ جواب دیا۔ اسپیکر نے اوما بھارتی سے کہا کہ وہ اپنا بیان ایوان میں پیش کریں لیکن ان کا نام پکارتے وقت شریمتی کا اضافہ کردیا جوکہ شادی شدہ خواتین کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ شریمتی کا لفظ سنتے ہی مرکزی وزیر نے حاضر جواب دیا کہ میں نے ہنوز شادی نہیں کی ہے اور اب نہ کوئی امکان ہے اور نہ کوئی گنجائش ہے۔ اگرچیکہ اسپیکر نے اپنی زبانی لغزش پر معذرت کرلی اور انہیں صرف اوباما بھارتی کہا لیکن اوما بھارتی کے ریمارک پر ایوان قہقہہ زار ہوگیا۔ اوما بھارتی جن کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے، انہیں متعدد مرتبہ سادھوی سے مخاطب کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT