Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / میں نے پرانے شہر کے سماجی بھلائی ہاسٹل میں تعلیم حاصل کی

میں نے پرانے شہر کے سماجی بھلائی ہاسٹل میں تعلیم حاصل کی

وزیر فینانس ای راجندر کا اسمبلی میں حیرت انگیز انکشاف

وزیر فینانس ای راجندر کا اسمبلی میں حیرت انگیز انکشاف
حیدرآباد۔/25نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ای راجندر نے آج یہ انکشاف کرتے ہوئے ایوان کو حیرت زدہ کردیا کہ انہوں نے پرانے شہر کے سماجی بھلائی ہاسٹل میں تعلیم حاصل کی ہے۔ بہبودی سے متعلق مطالبات زر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے راجندر نے کہا کہ انہیں سماجی بھلائی اور کمزور طبقات کے طلبہ کی مشکلات کا بہتر طور پر اندازہ ہے کیونکہ ان کی تعلیم سماجی بھلائی کے ہاسٹل میں ہوئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ ان کا تعلق کریم نگر سے ہے لیکن پرائمری تعلیم کے بعد ان کے بڑے بھائی نے انہیں سعیدآباد میں واقع سماجی بھلائی ہاسٹل میں داخلہ دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں داخلہ تک انہیں کسی بھی تکلیف کا احساس نہیں تھا لیکن ہاسٹل میں اندازہ ہوا کہ کن مشکلات اور تکالیف کے ساتھ طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری غذا اور سہولتوں کی کمی کے درمیان انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت کی حکومت کی جانب سے ہاسٹل کے طلبہ کو میس چارجس کے طور پر ماہانہ 42روپئے ادا کئے جاتے تھے جو انتہائی ناکافی تھے۔ اس کے خلاف انہوں نے طلبہ کے ساتھ گاندھی گیان مندر کوٹھی سے اسمبلی تک جلوس کی قیادت کی تھی جس میں طلبہ پلیٹ اور گلاس اُٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سماجی بھلائی ہاسٹلس کی صورتحال اسی طرح برقرار ہے۔ ٹی آر ایس حکومت ان ہاسٹلس میں طلبہ کو معیاری کھانا فراہم کرنے کی ہدایت دے چکی ہے اور میس چارجس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس طرح کے ہاسٹلس میں کئی دشواریوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے سیول سرویسس اور دیگر مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT