Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں وجیندرکا مقابلہ ہند میں کرنا چاہوں گا : عامر

میں وجیندرکا مقابلہ ہند میں کرنا چاہوں گا : عامر

نئی دہلی ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنی اولین مڈل ویٹ فائٹ کی تیاری میں مصروف برطانوی پروفیشنل باکسنگ اسٹار عامر خان نے آج کہا کہ میکسیکو کے کنیلو اَلواریز کے خلاف کافی تجسس کے حامل ڈبلیو بی سی خطابی مقابلے کے بعد وہ وجیندر سنگھ سے خود نامور ہندوستانی باکسر کے اپنے وطن میں مقابلہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ الواریز کے خلاف اپنی فائٹ سے قبل جو 7 مئی کو لاس ویگاس میں طے ہے، سان فرانسسکو سے ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ اُن کو ویلٹر ویٹ سے آگے بڑھنا پڑا کیونکہ انھیں کوئی مناسب حریف نہیں مل رہا تھا۔ اولمپک سلور میڈلسٹ اور دو مرتبہ کے ورلڈ چمپئن ایسے حریف کے مدمقابل ہوں گے جن کو اُن کے 48 فائٹ والے کریئر میں محض ایک بار فلائڈ مے ویدر نے شکست دی ہے۔ اور وہ اپنے مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع بھی کررہے ہوں گے جسے انھوں نے گزشتہ نومبر میں جیتا ہے۔عامر سے طے شدہ فائٹ کے بارے میں پوچھنے پر انھوں نے کہا: ’’یہ میری اولین چیلنجر فائٹ ہے اور میں 7 مئی کو کنیلو الواریز کا مقابلہ کرنے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں۔‘‘عامر جنھوں نے حال میں اعلان کیا کہ وہ انڈیا اور پاکستان میں باکسنگ اکیڈیمیوں کے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ وجیندر سے لڑائی کے مشتاق ہیں جو گزشتہ سال پروفیشنل بننے کے بعد سے شکست نہیں کھائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT