Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / میں وزیر اعظم کی دوڑ میں نہیں :اکھلیش،اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی مخفی

میں وزیر اعظم کی دوڑ میں نہیں :اکھلیش،اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی مخفی

لکھنئو، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرسماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج واضح کردیا کہ وہ 2019 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ۔ اکھیلیش یادو نے کہا کہ وہ سردست اپنی ریاست کی سیاست تک محدود رہیں گے ، وزیر اعظم بننے کا خواب نہیں دیکھتے ۔ البتہ وہ ریاست میں برق رفتار سڑکیں اور میٹرو کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ضرور دیکھتے ہیں ۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے تمام لیڈروں و ورکروں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں تاکہ مرکز میں اپوزیشن اقتدار میں آسکے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو بی جے پی سے راحت دلانا چاہتے ہیں اور پارٹی کارکنوں پر وہ اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بننا نہیں چاہتے ، البتہ عام انتخابات کے بعد ملک میں ایک نیا وزیر اعظم ضرور منتخب کیا جائے گا ۔اپوزیشن اتحاد اور راہل گاندھی کی افطار پارٹی میں شرکت کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جاپائیں گے لیکن پارٹی کی طرف سے کوئی نمائندگی ضرور کرے گا۔اترپردیش میں بی ایس پی اور کانگریس کیساتھ اتحاد کے تعلق سے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے یادو نے بس اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ اس طرح کی حکمت عملی افشا نہیں کی جاتی۔کیرانہ میں حکمت عملی افشا نہ کرنے کا ہی نتیجہ سامنے آیا ۔ ”ہماری حکمت عملی یہی رہے گی۔میڈیا چاہے کچھ بھی کہے ”۔

10.86 کروڑ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کیساتھ
افغان شہری گرفتار
کوچی۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوچی ایرپورٹ پر آج کسٹمس اتھاریٹیز نے دوبئی جانے والے ایک افغان شہری کے قبضہ سے 10.86 کروڑ روپئے مالیتی بیرونی کرنسی کو ضبط کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ شبہ کی بنیاد پر کسٹمس عہدیداروں نے اس شخص کو روکا اور اس کے سامان کی تلاشی لی جس پر امریکی ڈالرس اور سعودی ریالس برآمد ہوئے جن کی جملہ مالیت 10.86 کروڑ روپئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT