Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / میں ٹرمپ کو ہرگز معاف نہیں کرسکتی : مشل اوباما

میں ٹرمپ کو ہرگز معاف نہیں کرسکتی : مشل اوباما

واشنگٹن ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کی سابق خاتون اول مشل اوباما نے کہا کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرگز معاف نہیں کریں گی کیوں کہ انہوں نے میرے شوہر کی شہریت کا سوال اٹھایا تھا ۔ صدر امریکہ اور دیگر امریکی پیدائشی شہریوں نے میرے خاندان کو جوکھم بھری صورتحال سے دوچار کردیا تھا ۔ مشل اوباما نے اپنی نئی یادداشت پر مبنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ کئی امریکی خواتین نے ہلاری کلکنٹن کے مقابل ٹرمپ کو ووٹ دیا ۔ جب کہ ہلاری کلنٹن ایک قابل خاتون امیدوار تھیں ۔ 54 سالہ مشل اوباما کی کتاب مقبول ہورہی ہے ۔ اس کتاب میں امریکی سیاست کے بارے میں بھی کھل کر لکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT