Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں ٹوئنٹی20 کرکٹ بہت پہلے کھیل چکا:رچرڈز

میں ٹوئنٹی20 کرکٹ بہت پہلے کھیل چکا:رچرڈز

دبئی ۔11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کے بارے میں متفقہ رائے یہ ہے کہ ان سے زیادہ بے رحم بیٹسمین دنیا نے نہیں دیکھا۔ ایک ایسے دور میں جب فاسٹ بولنگ کی گرمی نے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو پگھلا دیا، سر ویوین رچرڈز نے ڈینس للی، جیف تھامسن، عمران خان، سررچرڈ ہیڈلی، گارتھ لی رو اور کئی دوسرے فاسٹ بولروں کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا۔ رچرڈز کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزڈن نے انھیں صدی کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کرنے کے علاوہ  ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا عظیم ترین اور ونڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا بیٹسمین بھی قرار دیا۔ سر ویوین رچرڈز ان دنوں پاکستان سوپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے’گرْو‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کوئٹہ کے کھلاڑیوں کی اس سے زیادہ اور کیا خوش قسمتی ہوسکتی ہے کہ انھیں ایک عظیم بیٹسمین کے وسیع تجربے سے مستفید ہونے کا بھر پور موقع ملا ہے۔ رچرڈز نے دبئی سے  خصوصی انٹرویو میں  ٹوئنٹی20 کو انتہائی دلچسپ اور بے حد مقبول کرکٹ قراردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT