Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / میں چاہتا ہوں ٹرمپ خود اپنی تشہیر کریں : اوباما

میں چاہتا ہوں ٹرمپ خود اپنی تشہیر کریں : اوباما

واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج شاید پہلی بار ری پبلکن کے امکانی صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ موصوف بڑی ہی ’’رنگارنگ‘‘ فطرت کے مالک ہیں اور خود اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے اپنا نام بار بار دہراتے ہوئے خود ہی اپنی تشہیر کرتے ہوئے ایک اچھا کام کررہے ہیں۔ اوباما سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ جب بھی وہ (اوباما) ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں تو ٹرمپ کا نام لینے سے گریز کیوں کرتے ہیں تو اوباما نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کا نام کیوں لوں؟ ٹرمپ خود اپنا نام لیتے ہوئے اپنی تشہیری مہم چلارہے ہیں لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ ٹرمپ اپنی اشتہار بازی کا کام جاری رکھیں۔ انڈیانا میں بارک اوباما کی اس تقریر کی سماعت کرنے والے مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

امریکہ میں نیا سروے
ہلاری کو ٹرمپ پر 2 فیصد کی سبقت
واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹک کی اصل امیدوارہ ہلاری کلنٹن اپنے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر 2 فیصد کی سبقت رکھتی ہے۔ امریکہ میں کروائے گئے تازہ قومی انتخابی سروے کے مطابق اس بات کا اشارہ ملتا ہیکہ وائیٹ ہاؤز کی دوڑ نے ہلاری کلنٹن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہورہی ہے۔ تاہم یہ مقابلہ کانٹے کا معلوم ہورہا ہے۔ 68 سالہ سابق سکریٹری آف اسٹیٹ کو اہم صدارتی 47 فیصد ووٹ مل رہے ہیںجبکہ ان کے حریف 69 سالہ ٹرمپ کو صرف 45 فیصد ووٹ مل رہے ہیں۔ اسی طرح کے گذشتہ ہفتہ کروائے گئے سروے میں کلنٹن کو 9 پوائنٹ کا فائدہ حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT