میں چیف منسٹر نہیں ہوں اور نہ ہی چیف منسٹری کیلئے دلچسپی ہے : پون کلیان

حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ممتاز تلگو فلم اسٹار و قائد جنا سینا پارٹی نے واضح طور پر اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ چیف منسٹر نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ کیونکہ چیف منسٹر کا عہدہ انتہائی تکلیف دہ ہی نہیں بلکہ ذمہ دارانہ ہوتا ہے ۔ گزشتہ دن ضلع پرکاشم کے دورہ کے موقعہ پر مسٹر پون کلیان کے حامی جب پون کلیان کو متعدد مرتبہ چیف منسٹر ، چیف منسٹر کہتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کررہے تھے ۔ تب مسٹر پون کلیان نے اپنی تقریر کو اچانک روک دیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مجھے چیف منسٹر ، چیف منسٹر کہہ کر نعرہ بازی کررہے ہیں لیکن میں چیف منسٹر نہیں ہوں اور نہ ہی چیف منسٹر عہدے سے مجھے کوئی دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر عہدے پر فائز ہونے کیلئے کافی تجربہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ میں ہمیشہ عملی ذہین رکھتا ہوں اور جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ عملی اقدامات ہی ہوتے ہہیں ۔ مسٹر پون کلیان نے اپنے حامیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اقتدار نہ بھی رہے تو کوئی پرواہ کی بات نہیں ہے لیکن میں کبھی بھی اپنا بھروسہ وہ اعتماد ہرگز نہیں کھوؤں گا ۔

TOPPOPULARRECENT