Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / میں ڈی ویلیئرس بننا چاہتا ہوں:بٹلر

میں ڈی ویلیئرس بننا چاہتا ہوں:بٹلر

لندن۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرس جیسا بننے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود ابھی بھی وہ ڈی ویلیئرس سے مقابلے سے بہت دور ہیں۔بٹلر نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صرف 66 گ

لندن۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرس جیسا بننے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود ابھی بھی وہ ڈی ویلیئرس سے مقابلے سے بہت دور ہیں۔بٹلر نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صرف 66 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو ریکارڈ 408 رنز کیاسکور تک رسائی دلائی جس کی بدولت انگلینڈ نے میچ میں 210 رنز سے فتح حاصل کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ نے ونڈے میں 400 رنز کا اسکور پار کیا جبکہ اس کے ساتھ 210 رنز کے ساتھ ونڈے کرکٹ میں ریکارڈ فتح اپنے نام کی۔ڈی ویلیئرس سے تقابل کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی ان لوگوں کے کھیل کے معیار تک نہیں پہنچا۔ڈی ویلیئرس ایک عرصے سے میرے لئے رول ماڈل ہیں اور گزشتہ کچھ برسوں میں انہوں نے بیٹنگ کا انداز یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور ہر کوئی ان جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہیاور میں بھی انگلینڈ کیلئے وہی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔بٹلر نے کہا کہ میں ایسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں کہ جو اسی طرح کی اننگز کھیلے جیسے میں نے پہلے مقابلے میںکھیلی تھی اور مستقل مزاجی سے ایسی کارکردگی دکھا سکوں۔

TOPPOPULARRECENT