Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میں کسی کی نقل نہیں کرتا : رہانے

میں کسی کی نقل نہیں کرتا : رہانے

نئی دہلی ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مختصر ترین فارمٹ کے نتیجہ میں بھلے ہی کئی کھلاڑیوں کیلئے بیٹنگ فلاسفی بدل گئی لیکن انڈیا کے اسٹار بیٹسمن اجنکیا رہانے کا کہنا ہے کہ وہ پُرکشش شاٹس کی چکر میں اپنا ’معیاری اسٹائل‘ کبھی نہیں بدلیں گے کیونکہ اسی نے انھیں اعلیٰ ترین سطح پر اپنے مختصر مگر نمایاں باتوں سے پُر کریئر میں کامیابی دلائی ہے۔ رہانے آئی پی ایل میں ابھی تک 419 رنز 127 سے زائد کے اسٹرائک ریٹ پر اسکور کرچکے ہیں۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو انٹرویو میں اجنکیا نے کہا: ’’مجھے واقعی خوشی کا احساس ہوتا ہے جس طرح میں نے آئی پی ایل میں بیٹنگ کرتا آیا ہوں۔ ایسا نہیں لگتا کہ مجھے کسی بیٹسمن کی نقل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میرا اپنا مختلف اسٹائل ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT