Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / میں کشمیری اتحاد کا جوابی احتجاج کا منصوبہ

میں کشمیری اتحاد کا جوابی احتجاج کا منصوبہ

لندن۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری قوم پرست پارٹیوں کے ایک اتحاد نے جو برطانیہ میں قائم ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ہند مخالف جلوس کا مقابلہ کرنے کے لئے بھوک ہڑتال کی جائے۔ جموں و کشمیر نیشنل انڈی پینڈنٹ الائینس ہندوستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی ہائی کمیشن برائے لندن کے روبرو ’’علامتی بھوک ہڑتال‘‘ کا اہتمام کرے گا۔ جموں و کشمیر نیشنل

لندن۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری قوم پرست پارٹیوں کے ایک اتحاد نے جو برطانیہ میں قائم ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ہند مخالف جلوس کا مقابلہ کرنے کے لئے بھوک ہڑتال کی جائے۔ جموں و کشمیر نیشنل انڈی پینڈنٹ الائینس ہندوستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی ہائی کمیشن برائے لندن کے روبرو ’’علامتی بھوک ہڑتال‘‘ کا اہتمام کرے گا۔ جموں و کشمیر نیشنل انڈی پینڈنٹ الائینس کو پختہ یقین ہے کہ سابق رجواڑہ ریاست جموں و کشمیر کو زبردستی تقسیم کرکے اس پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور خط قبضہ کی دونوں جانب کشمیری عوام اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلسل مسلح جنگیں ہوتی رہی ہیں۔ آج ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم دونوں حکومتوں سے اور عالمی برادری سے کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کیلئے ہتھیار ، تشدد ، دہشت گردی اور بندوق کا استعمال کریں کیونکہ یہ پیشرفت کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ جے کے این آئی اے دو مفاہمتی یادداشتیں وزرائے اعظم ہندوستان اور پاکستان کے نام متعلقہ ہائی کمشنرس کو حوالے کرے گا جن میں کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ گروپ خودساختہ ’’ملین مارچ‘‘کی مخالفت کررہا ہے جو 26 اکتوبر کو ٹریفل گار اسکوائر سے ڈاؤننگ اسٹریٹ تک نکالنے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT