Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / میں ہمیشہ کانگریسی تھا، کانگریسی رہوں گا: ششی تھرور

میں ہمیشہ کانگریسی تھا، کانگریسی رہوں گا: ششی تھرور

تھرواننتاپورم 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اپنے ہی ایم پی ششی تھرور کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے کا سخت نوٹ لیا ہے لہذا پارٹی کی کیرالا یونٹ نے اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کو ایک رپورٹ حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ششی تھرور کے خلاف مناسب کارروائی کی جاسکے۔ دریں اثناء کے پی سی سی صدر وی ایم سدھیرن نے بتا

تھرواننتاپورم 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اپنے ہی ایم پی ششی تھرور کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے کا سخت نوٹ لیا ہے لہذا پارٹی کی کیرالا یونٹ نے اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کو ایک رپورٹ حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ششی تھرور کے خلاف مناسب کارروائی کی جاسکے۔ دریں اثناء کے پی سی سی صدر وی ایم سدھیرن نے بتایا کہ تھرور کی جانب سے نریندر مودی کی مسلسل ستائش سے کانگریس اور یو ڈی ایف ورکرس کو ٹھیس پہنچی ہے کیونکہ اُنھوں نے ششی تھرور کا لوک سبھا کامیابی کے لئے تھرواننتاپورم حلقہ انتخاب میں انتھک محنت کرتے ہوئے اُنھیں کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ مسٹر سدھیرن نے کہاکہ وزیراعلیٰ اومین چنڈی، ریاستی وزیرداخلہ رمیش چینی تھا اور دیگر سینئر قائدین سے تبادلہ خیال کے بعد کے پی سی سی ہائی کمان کو ایک رپورٹ روانہ کرے گی تاکہ ششی تھرور معاملہ پر پارٹی یونٹ کو جو ٹھیس لگی ہے، اُن جذبات کی صحیح ترجمانی کی جاسکے اور تھرور کے خلاف کارروائی ہو۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھی سدھیرن نے یہی کہاکہ تھرور اب نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں جس سے کانگریس اور یو ڈی ایف ورکرس دلبرداشتہ ہیں کیونکہ یہ وہی ششی تھرور ہیں جن کی دوبارہ کامیابی کے لئے پارٹی ورکرس نے شبانہ روز محنت کی تھی۔ یاد رہے کہ مودی کی سوچھ بھارت مہم کے لئے ششی تھرور کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس کے بعد اُن پر شدید تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن تھرور نے اپنے دفاع میں کہاکہ مدعو کئے جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ بی جے پی کے ’’کٹر ہندوتوا‘‘ نظریہ کے حامی ہیں بلکہ وہ ہمیشہ سے ایک کانگریسی رہے ہیں اور کانگریسی رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT