Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / میہول چوکسی کیخلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم

میہول چوکسی کیخلاف الزامات کی تحقیقات کا حکم

نئی دہلی 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو گیتانجلی جیمس کے پروموٹر میہول چوکسی کے خلاف اس ادارہ کے ایک مالک کی طرف سے 2016 ء میں درج کروائے گئے ایک ایف آئی آر میں عائد کردہ الزامات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس مکتا گپتا کی ایک بنچ نے پولیس سے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر ایک رپورٹ پیش کرے۔ اس بات کا نوٹ بھی لیا گیا کہ شکایت کنندہ اور ملزم تصفیہ کے لئے بات چیت میں مصروف ہونے کے سبب فی الحال تحقیقات موصوف ہیں۔ تاہم بنچ نے کہاکہ چوکسی کو گزشتہ سال اپریل میں کسی انتقامی کارروائی سے بچنے کے لئے دیا گیا عبوری تحفظ بدستور جاری رہے گا۔ ہیروں کے اس تاجر نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے 2016 ء میں ایک انجینئر کے ادارہ کو مبینہ دھوکہ دہی کے ضمن میں اس کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کو کالعدم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT