Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / می ۔ سیوا سنٹر کا افتتاح

می ۔ سیوا سنٹر کا افتتاح

کوڑنگل۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل مستقر پر گزشتہ روز ڈپٹی تحصیلدار مسٹر مانکیا راؤ نے می۔ سیوا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ طور پر حکومت نے کسان برادری سے متعلقہ تمام اراضیات کی تفصیلات بشمول ریوینیو سے متعلقہ اُمور کو آن لائن کردینے سے می۔ سیوا سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گی

کوڑنگل۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل مستقر پر گزشتہ روز ڈپٹی تحصیلدار مسٹر مانکیا راؤ نے می۔ سیوا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ طور پر حکومت نے کسان برادری سے متعلقہ تمام اراضیات کی تفصیلات بشمول ریوینیو سے متعلقہ اُمور کو آن لائن کردینے سے می۔ سیوا سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تاحال منڈل میں صرف ایک ہی می۔ سیوا سنٹر کارکرد تھا، مگر آبادی کی مناسبت سے شدت سے ایک اور سنٹر کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔ موصوف نے کہا کہ موجودہ قائم کئے ہوئے سنٹر سے بھی ہر کس و ناکس مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں وی آر وی وینکٹ راما ریڈی ، سابق سرپنچ وجئے کمار، پروپرائٹر می۔ سیوا سنٹر گووند ریڈی اور دیگر لوگوں نے حصہ لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT