Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / م10 مارچ سے اسمبلی بجٹ سشن متوقع ‘ 14 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی

م10 مارچ سے اسمبلی بجٹ سشن متوقع ‘ 14 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی

حیدرآباد 14 فبروری ( آئی این این ) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس امکان ہے کہ 10 مارچ سے شروع ہوگا ۔ ذرائع کے بموجب وزیر فینانس ایٹالہ راجندر 14 مارچ کو سال 2016 – 17 کا بجٹ پیش کرینگے ۔ امکان ہے کہ یہ سشن 28 مارچ تک جاری رہیگا ۔ اتوار کو اسمبلی کی کارروائی نہیںہوگی ۔ اسمبلی میں جملہ 16 دن کام ہونے کا امکان ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے دہلی روانگی سے قبل تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت دی تھی کہ وہ بجٹ سشن کیلئے تیاری کریں۔ 10 مارچ سے سشن کی طلبی کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT