Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / م10 مارچ کو ملین مارچ، تلنگانہ میں حصول انصاف کی جدوجہد

م10 مارچ کو ملین مارچ، تلنگانہ میں حصول انصاف کی جدوجہد

مخدوم بھون میں پروفیسر کودنڈارام کی پریس کانفرنس

حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ وہ تلنگانہ تحریک کے دوران ٹی جے اے سی کے زیر اہتمام منعقدہ تاریخی ملین مارچ کی یاد منائیں گے۔ وہ آج یہاں ایک مشاورتی اجلاس کے بعد سی پی آئی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سال2011میں ٹینک بنڈ پر ملین مارچ پروگرام منعقد کیا گیا تھا اور اس پروگرام کو تلنگانہ کے لاکھوں افراد پارٹی ‘ جھنڈے سے بالاتر ہوکر شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایاتھا۔پروفیسر کودنڈارام نے مزید کہا کہ اس وقت آندھرائی قائدین کی حکومت تھی جنھوں نے ملین مار چ کو ناکام بنانے کے لئے ایک لاکھ سے زائد پولیس جوانوں کو متعین کیاتھا ۔ اس کے باوجود سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور علیحدہ تلنگانہ کی عاجلانہ تشکیل کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ملین مارچ کے گذرے آٹھ سال ہوگئے اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل بھی عمل میں آگئی ہے مگر انصاف کے لئے جدوجہد ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 10مارچ کو مجسمہ مخدوم واقع ٹینک بنڈ پر سب جمع ہونگے اورپولیس سے منظوری ملنے پر گن پارک (یادگار شہیداں) تک ملین مارچ کی یاد میںایک ریالی بھی نکالی جائے گی۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ مجسمہ مخدوم کے پاس جے اے سی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام سے خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بھی تلنگانہ کی انصاف کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ نئی ریاست میںبھی ایک او رملین مارچ کی ضرورت ہے ۔پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ ملین مارچ کی یاد میںمنعقد شدنی مجوزہ پروگراموں کے کامیاب انعقاد کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی ہے جو تلنگانہ اینٹی پارٹی کے سربراہ چیرکوسدھاکر کی نگرانی میںکام کریگی۔ انہوں نے کہاکہ سی پی آئی‘ نیو ڈیموکرسی ‘ پی او ڈبلیو‘ ٹی پی ایف کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران بھی کمیٹی میںشامل ہیں۔ پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ سیاسی پارٹی سے بالاتر ہوکر جو بھی اس ملین مارچ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس‘ کانگریس ‘ بی جے پی اور سی پی آئی نے سابق کے ملین مارچ میں پارٹی نظریات او رجھنڈے سے بالاتر ہوکر شرکت کی تھی اور ان کامقصد علیحدہ تلنگانہ کا حصول تھا جس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ کودنڈارام نے تلنگانہ تحریک میںبڑھ چڑھ کا حصہ لینے والے سماجی تنظیموں ‘ ملازمین کے یونین اور طلبہ تنظیموں سے بھی مجوزہ یاد ملین مارچ پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ چاڈا وینکٹ ریڈی‘ سی پی آئی ایم ایل گوردھن ریڈی‘ تلنگانہ اینٹی پارٹی چیرکو سدھاکر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT