Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / م12 ملازمین پولیس کے خلاف اے سی بی کی کارروائی

م12 ملازمین پولیس کے خلاف اے سی بی کی کارروائی

بیگم پیٹ میں مہم کے دوران رقومات کی وصولی بے نقاب

بیگم پیٹ میں مہم کے دوران رقومات کی وصولی بے نقاب

حیدرآباد ۔ 3؍ اگسٹ (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے عہدیداروں نے شہر میں اچانک دھاوے کرتے ہوئے حیدرآباد ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے 12 ملازمین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ چالانات کے رقومات کو غیر قانونی طور پر وصول کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اے سی بی عہدیداروں کو ٹریفک پولیس کی من مانی اور عوام کو ہراساں کرتے ہوئے چالانات کے نام پر غیر قانونی رقومات وصول کرنے سے متعلق مسلسل شکایتیں موصول ہونے پر یہ کارروائی کی گئی ۔ اے سی پی عہدیداروں نے آج علاقہ بیگم پیٹ میں اچانک دھاوے کئے جہاں پر بیگم پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ٹریفک پولیس عملہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم میں مصروف تھا لیکن قصوروار ڈرائیورس کو چالانات کرنے کے بجائے نقد رقم غیر قانونی طور پر وصول کر رہے تھے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو عملہ نے بیگم پیٹ ٹریفک انسپکٹر اے سرینواس ‘ سب انسپکٹر دلیپ کمار ‘ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ‘ کانسٹبلس اور ہوم گارڈس کے قبضہ سے 16 ہزار روپئے غیر محسوب نقد رقم برآمد ہوئی ۔ بیورو کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی اس غیر قانونی حرکت کے خلاف تلنگانہ حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ایک کیس بھی درج کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT