م13 مہلوک جنگجوؤں کی حزب المجاہدین سے وابستگی کی تصدیق

سری نگر 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں اتوار کو ہوئے تین الگ الگ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران ہلاک ہونے والے سبھی 13 جنگجوؤں کی شناخت مکمل ہوگئی ہے ۔ سبھی مہلوک جنگجوؤں کا تعلق جنوبی کشمیر کے اضلاع سے ہے ۔ یہ سبھی جنگجو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔شوپیان اور اننت ناگ میں ہونے والے ان جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران جنگجوؤں کی فائرنگ سے 3فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے ۔ مسلح جھڑپوں کے مقامات پر احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 4 عام شہری ہلاک جبکہ قریب 200دیگر زخمی ہوئے تھے۔ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ضلع شوپیان کے کچھ ڈورہ میں اتوار کی شام تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں پانچ مقامی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت اشفاق ٹھوکر ساکنہ پڈرپورہ شوپیان، اعتماد حسین ڈار ساکنہ امشی پورہ، عاقب بشیر ساکنہ دمہال ہانجی پورہ کولگام، سمیر لون ساکنہ ہلو شوپیان اور غیاث الاسلام ٹھوکر ساکنہ پڈرپورہ کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT