Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / م15 مارچ سے آدھے دن کا اسکول

م15 مارچ سے آدھے دن کا اسکول

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ محکمہ اسکولی تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 مارچ سے اسکول کے اوقات نصف دن تک کردیئے جائیں۔ اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے مطالبہ کے پیش نظر ریاست کے مختلف حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت اور گرمی کے باعث اسکول کے اوقات کو نصف کیا جارہا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے جمعہ کی شام ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں اس مطالبہ کو قبول کرلیا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں سرکاری ٹیچرس اسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک تھے۔ نظرثانی شدہ اسکولی اوقات کے مطابق 6 مضامین کیلئے کلاسیس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے دن تک رہیں گے۔ اگرچیکہ نئے تعلیمی سال کا شیڈول 21 مارچ سے 23 اپریل تک رہے گا ، تاہم کئی ٹیچرس یونینوں نے حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی۔

TOPPOPULARRECENT