Wednesday , December 12 2018

م20ممالک کے وزرائے خارجہ کاشمالی کوریا کے مسئلہ پر مذاکرات کا فیصلہ

وینکوور ،15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سفارتی اور مالی دباؤ کے ذریعہ شمالی کوریا کے ایٹمی عزائم پر روک لگانے کے مسئلے پر گفت و شنید کیلئے تقریبا 20 ممالک کے وزیرخارجہ نے منگل کوکینیڈا کے وینکوور میں جمع ہونگے لیکن چین اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوگا۔یہ مذاکرات جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم ہونے کے اشاروں کے درمیان کینیڈا اور امریکہ کی میزبانی میں کی جارہی ہے ۔ دونوں کوریائی ممالک نے گزشتہ ہفتے دو سال بعد مذاکرات کی تھی اور شمالی کوریا اپنے کھلاڑیوں کو پیونگ چانگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں بھیجنے پر راضی ہو گیا تھالیکن امریکہ اور دوسرے ممالک کا خیال ہیکہ بین الاقوامی برادری کو شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگراموں کو روکنے کیلئے پابندیاں لگانے پر وسیع پیمانہ پر توجہ دی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT